امریکا : 9 سالہ بچے نے 3 میل تک تیرکرریکارڈ قائم کردیا

بہترین تیراک ہونے کی وجہ سے جیمز کو ” سپر بطخ”کا خطاب بھی دیا گیا

کیلیفورنیا کا 9 سالہ بچہ سان فرانسسکو کے ساحل سے تیر کرتین میل دور ایلکیٹراز جزیرے پر پہنچا اور واپس ساحل پر آکر سب کو حیران کردیا

 کیونکہ وہ دنیا کا سب سے کم عمر تیراک ہے جس نے یہ سفر طے کیا،14جون کو اپنا دلچسپ سفرشروع کرنے سے پہلے جیمزسیویج نے کئی روز

تک روزانہ پانچ گھنٹے تک تیرنے کی مشق کی اور اس طرح اس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا

james1

اس سے قبل یہ اعزاز سنی ویل کی 10 سالہ انایا خانزادی کے پاس تھا جس نے گزشتہ برس یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

جیمزنے جب سان فرانسسکو سے ایلیکیٹرازکا سفرشروع کیا تو بارش اورتیز ہواؤں کی وجہ سے سفر کچھ طویل ہوگیا

بہترین تیراک ہونے کی وجہ سے جیمز کو ’سپر بطخ‘ کا خطاب بھی دیا گیا ہے جب کہ ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ جیمز سخت سردی

اور بارش میں بھی تیراکی سے باز نہیں آتا اورکئی کئی گھنٹے تیراکی کرتا رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 سال کی عمر میں

وہ سوئمنگ پول کے دونوں کناروں کے درجنوں پھیرے لگالیتا تھا

واضح رہے کہ ایلکیٹراز ایک تاریخی جزیرہ ہے جہاں امریکا کی تاریخی جیل واقع تھی اور یہاں ایک لائٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا گیا تھا

You May Also Like