بابائےخدمت عبدالستار ایدھی کوسرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا

عبدالستار ایدھی کو ان کی وصیت کے مطابق ایدھی ولیج میں سپرد خاک کیا گیا

552395-JANAZA-1468056141-225-640x480

عبدالستارایدھی کی میت کو پہلے سہراب گوٹھی ایدھی سرد خانے سے میٹھادر میں ان کی رہائش گاہ منتقل کیا گیا جہاں ان کے اہل خانہ نے ایدھی صاحب کا آخری دیدار کیا جس کے بعد قومی ہیرو کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر وی آئی پی پروٹوکول میں لیاری ایکسپریس وے کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔ عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی گئی جس کے بعد انہیں پاک فوج کی جانب سے 19 توپوں کی سلامی پیش کی گئی، عبدالستار ایدھی کے جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایدھی ولیج منتقل کیا گیا جہاں مسلح افواج کی جانب سے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پھر ان کی وصیت کے مطابق انھیں ایدھی ولیج میں ان کی تدفین کر دی گئی

Md1Xfgx7

عبدالستار ایدھی کی تدفین کے بعد صدر مملکت صدر ممنون حسین، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

aaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaa

عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں صدر مملکت ممنون حسین، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی رینجرز، کور کمانڈر کراچی، گورنر و وزیراعلیٰ سندھ، چیرمین سینیٹ، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت ایم کیو ایم، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، اے این پی کے رہنماؤں اور دیگر سیاسی و کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مسلح افواج کے سربراہان سمیت سیاسی شخصیات نے بھی محسن انسانیت کے جنازے کو سیلوٹ پیش کیا۔

By arrangement with www.express.pk

You May Also Like