روس نے 2030 تک چاند پر مستقل کالونی بنانے کا منصوبہ بنالیا

روسی خلائی ایجنسی نے 12 خلا نوردوں کو چاند پر دیرتک بسانے کا منصوبہ بنالیا

روسی خلائی ایجنسی “روس کاسموس”نے 2030 تک چاند پر اڈے بنا کر اپنے 12 خلانوردوں کو دیرتک بسانے کا منصوبہ تیارکیاہے

 

esa-moon-base

 

 

منصوبے کے لیے لیونا 25 نامی ایک خلائی جہاز بھی تیارکیاگیا جو چاند پر بسنے کی راہ ہموار کرے گااورچاند تک بھاری سامان بھیجنے کے لیے
انگرا اے 5 وی نامی طاقتور ترین راکٹ کی تیاری کا کام بھی جاری ہے،منصوبے کے تحت چاند کے قطبین پر بجلی کا اسٹیشن بنا کر
وہاں رہائشی کالونی کو توانائی دی جائےگی، خلانوردوں کو ریڈی ایشن اور دیگر مضر اشیا سے
محفوظ رکھنے کے لیے خاص حفاظتی اسٹرکچر بھی تعمیر کئے جائیں گےروسی خلائی ایجنسی نے کہا تھا کہ

وہ چاند پر 2024 تک ایک خلائی جہاز روانہ کرے گی تاکہ اگلے 6 برس میں انسانوں کو وہاں بسانے کا کام شروع کیا جاسکے

 

Entering_a_Lunar_Outpost

You May Also Like