سلمان خان کے نئے ہیئر سٹائل نے دھوم مچا دی

بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ ہیرو سلمان خان ہر فلم میں ایک نئے روپ میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اپنی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ کیلئے اپنا ہیئر سٹائل بالکل ہی بدل ڈالا ہے۔

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سٹار سلمان خان اپنے منفرد انداز کی وجہ سے ہمیشہ ہی میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں، اس مرتبہ انہوں نے کچھ نیا ہی کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سلمان خان کے نئے ہیئر سٹائل نے دھوم مچا دی ہے۔ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے اس ہیئر سٹائل کو پسند کیا ہے۔ سلمان ان دنوں کبیر خان کی ڈائریکشن میں بننے والی نئی فلم ٹیوب لائٹ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ اس فلم کے کردار میں ڈھلنے کیلئے انہوں نے اپنے بالوں کا انداز ہی بدل ڈالا ہے۔ اپنے پسندیدہ ہیرو کو اس نئے روپ میں دیکھ کر کچھ مداحوں نے اس کو یکسر مسترد کر دیا ہے جبکہ بڑی تعداد نے اس ہیئر سٹائل کو پسند کیا ہے۔

By arrangement with Dunyanews.com

You May Also Like