معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ کراچی میں لیاقت آباد 10 نمبر میں پیش آیا جب کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے

 

گریٹ ٹی وی کےمطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبرمیں قوال امجد فرید صابری کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار امجد صابری سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئےپولیس کے مطابق امجد صابری اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے جن کے سینے اور سر میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں

55f2b3fabd493
امجد صابری نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے لیے اپنی رہائش گاہ سے نکلے تھے کہ لیاقت آباد 10 نمبرمیں گھات لگائے دہشت گردوں نے ٹریفک کے دباؤ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی گاڑی کی رفتارکم ہونے پر انہیں نشانہ بنایا اورفرارہوئے،

امجد صابری پاکستان کے معروف قوال غلام فرید صابری کے صاحبزادے تھے، فرید صابری اور ان کے بھائی مقبول صابری کی جوڑی کی گائی ہوئی قوالیاں دنیا بھر میں

ان کی شہرت کا باعث بنیں اور امجد صابری نے اپنے والد اور چچا کی گائی ہوئی بہت سی قوالیوں کو نئے سازوں کے ساتھ دور حاضر کے مطابق گا کرانھیں مزید مقبول بنانے

میں اہم کردارادا کیا،ان میں “تاجدار حرم” اور “بھر دو جھولی” خاص طور پر نمایاں ہیں
امجد صابری دنیا کے مختلف ممالک میں قوالی پیش کرکے داد سمیٹنے کے علاوہ بھارت کی مختلف فلموں کے لیے بھی قوالیاں گا چکے تھے

 

You May Also Like