چہرے کو شاداب بنانے کے ٹوٹکے

خواتین کےچولہے کے سامنے کھڑے کھڑے چہرے کی جلد مرجھا جاتی ہے ایسے میں مندرجہ ذیل ٹوٹکوں سے  جلد کو پھر سے جاذب نظر و دلکش بنایا جا سکتا ہے

1)قدرتی ہربل اشیاکا استعمال۔۔۔
قدرتی اشیاء کا استعمال ہر طرح سے ہر چہرے کے لیے بہتر ثابت ہوتا ہےسب سے پہلے تو چہرہ دھونا روزانہ کا کام بنالیں بالکل اسی طرح جس طرح آپ نے کھانا کھانا یا پانی پینا ہے
2)موئسچرائزر کا استعمال۔۔۔
روزانہ چہرے کی کلینزنگ اور موئسچرائزنگ کرنے سے بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات بھی کم ہوتے ہیں
کیونکہ اس عمل سے چہرے کی جلد میں موجود ریڈیکلزجوکہ عمر بڑھنے کا سبب ہوتے ہیں ان کا عمل سست ہوجاتا ہے
اس لیے جلد کی بہترین حفاظت اور شادابی کے ساتھ معصومیت بھی برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے سورج کی شدید تیزالٹراوائلٹ شعاعوں سے بچایا جائے
ہر ایک یا دوگھنٹوں کے بعد اپنی جلد کو موئسچرائز کرتے رہنا چاہیئےاس سے جلد پر پیدا ہوجانے والے ان مردہ خلیات کا بھی خاتمہ ہونے لگتا ہے

Female Portrait

 

3)سبزی اور پھلوں کا باقاعدہ استعمال۔۔
متوازن غذا اور یوگا بھی جسم کی جلد کو صحت مند اور جوان رکھتی ہے،سبزیوں اور فروٹ جوسز جن میں فائبر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہو جلدکی کلینزنگ کا بہترین ہتھیار ہیں
اس سے بیشتر قدرتی پروڈکٹس کوئی اور نہیں بالکل اسی طرح یوگا بھی اس کا ایک اہم حصہ ہے یوگا کے متبادل آپ دوسری ایکسرسائزز جیسے سوئمنگ، واکنگ کرنا بھی بہتر رہتا ہے
4)میک اپ ضرور اتاریں۔۔۔
اپنے چہرہ کو دھونے سے پہلے ہرقسم کے میک اپ کو صاف کرلیں کیونکہ بہت سے کلینزر جو بازار میں دستیاب ہیں وہ میک اپ کے لیے اپلائی کیے جانے والے کنسیلر اور فاؤنڈیشن کو اچھی طرح سے صاف نہیں کرپاتے
اس کے کچھ نہ کچھ ذرات جلد پر ٹہر جاتے ہیں خاص طور پر آنکھوں اور ناک کے اردگرد کا حصہ مکمل طور پر صاف نہیں ہوتا، اس لیے چہرہ دھونے سے پہلے کسی آئلی کریم یا پھر کلینزنگ آئل کی مدد سے چہرہ پر سے میک اپ اُتار دیں پھر اپنے کلینزرسے چہرہ واش کرلیں

concept of cosmetic skin care.
concept of cosmetic skin care.

5)برش کا مساج۔۔۔
جلدپر برش کا مساج کرنے سے ہر قسم کی میل، گندگی، مردہ جلد اور چکنائی کا خاتمہ ہوتا ہے یہ ایک خاص قسم کا برش ہے جو نرم بالوں سے بنا ہوا ہوتا ہے
اور صرف جلد واشنگ کے دوران استعمال کیا جاتا ہے اپنے کلینزر کودائرے یاڈاٹ کی شکل میں لگاکر اس برش کی مدد سے مساج کریں
آپ کے ہاتھوں سے بہتر رزلٹ سامنے آئے گا استعمال کرنے کے بعد برش کو اچھی طرح دھو کر قدرتی ہوا میں خشک کرلیں،تاکہ یہ جراثیم وغیرہ سے پاک رہے
6)چہرے سے جھائیاں ختم کرنےکے لئے گھریلو علاج۔۔۔
سفید لوبیا کو ابال کر پیس لیں ،لال مسور کی دال کو بھی بھگو کر پیس لیں ،دونوں ہم وزن لے لیں اور ملالیں ،پھر اس میں ایک چمچ خشک دودھ ،ایک چمچ سرکہ ڈال کر مکس کر لیں اور چہرے پر لگا کر مساج کر لیں
اس سے چہرہ صاف بھی ہو گا اور جھائیاں بھی دور ہوں گی ،تھوڑی دیر مساج کے بعد اس کو چہرے پر لگا رہنے دیں ،خشک ہو جائے تو نرمی سے رگڑ کر اتار لیں
،اس کے بعد چہرہ دھولیں اور وٹامن ای کا کیپسول توڑ کر چہرے پر مل لیں ،چند دن میں فرق ظاہر ہو جائے گا

You May Also Like