چین نےمقامی مائیکرو چپس سے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیارکرلیا

چین نے مقامی مائیکرو چپس استعمال کر کے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیارکرلیا ہے جس میں پہلی مرتبہ امریکی ٹیکنالوجی کو استعمال نہیں کیاگیاٹاپ500 سروے آف سپر کمپیوٹرز کے مطابق یہ پہلے تیار شدہ تیز ترین کمپیوٹر سے رفتار میں دوگنا تیز ہے جو چین میں ہی تیار کیا گیا تھامگر اس میں امریکی فرم “انٹیل” کی تیار کردہ چپس استعمال کی گئی تھی۔

tianhe1-1466136726

سروے کے مطابق چین پہلی مرتبہ 167 ٹاپ رینک سپر کمپیوٹرز کے ساتھ امریکا سے آگے نکل گیا ہے جبکہ امریکا کے ٹاپ رینک سپر کمپیوٹرز کی تعداد 165 ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین کے نیشنل سپرکمپیوٹر سنٹر میں موجود ” دی سن وے تےہولائٹ” کو موسمیات اور لائف سائنس ریسرچ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

سروے کے مطابق دی سن وے تےہولائٹ کی ایجاد نے ان تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے کہ چین کو سپر کمپیوٹنگ کے میدان میں مغرب پر انحصار کرنا ہوگا

You May Also Like