کھجورکے حیرت انگیزطبی فوائدجن سےہمیں علم تک نہیں۔۔۔

کھجور کھانے سے دل کے دورے سمیت دیگر بیماریوں پر قابو پایاجاسکتاہے،ماہرین طب

کھجورمیں بہت اقسام کے وٹامن اورمعدنیات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کھجورکو توانائی فراہم کرنے کا ذریعہ بھی سمجھاجاتا ہے

کھجورمیں بہت سی بیماریوں کے لیے شفا موجود ہے، کھجور میں موجود معدنیات انسانی جسم کے لیے انتہائی اہم ہیں، ہم آپ کوکھجور کے وہ طبی فوائد بتارہے ہیں جن سے آپ اب تک لا علم رہے

 

Kajoor

کھجورقبض کے مرض کے لیےمفیدہے،قبض کی شکایات بہت سے لوگوں کورہتی ہے اس بیماری سے نجات کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں
لیکن طبی ماہرین کے مطابق کھجور کا استعمال قبض کی شکایات کو دور کرتا ہے لہذا کھجوروں کو رات بھر پانی میں بھگو کررکھیں اور صبح نہار منہ کھالیں
کھجورہڈیوں کومضبوط کرنےکےلئےاہم کرداراداکرتی ہے،کھجور میں شامل معدنیات سے اس کو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم غذا سمجھاجاتاہے
بوڑھے افراد جن کی ہڈیاں عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کھجور کا استعمال کریں
کھجورالرجی سے بچاؤ کے لیےبھی بہت مفیدہے،کھجوروں کا ایک اہم فائدہ اس میں موجود سلفر ہے جو دوسری غذاؤں میں آسانی کے ساتھ نہیں پایا جاتا
جو افراد موسمیاتی الرجی کا شکار ہوتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کھجور کا استعمال کریں
کھجوروزن میں اضافے کے لیےبھی استعمال کی جاسکتی ہےکیوں کہ اس میں پروٹینز اور وٹامنز سے ہوتےہیں ایک کلو کھجور میں تقریباً 3 ہزار کیلوریز پائی جاتی ہیں
ایسے افراد جو اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کھجوروں کا استعمال کریں
کھجورکوصحت مند دل کے لیےبھی استعمال کیاجاسکتاہے،اگر چاہتے ہیں کہ آپ کا دل ہمیشہ توانا اور صحتمند رہے تو آپ کھجور کا استعمال شروع کردیں
طبی ماہرین کا کہنا ہے کھجور کا استعمال کمزور دل کے لیے انتہائی مفید ہے جب کہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کھجور سے دل کے دورے سمیت دیگر امراض پر قابو پایاجاسکتاہے

 

 

Dried dates on table close up

 

You May Also Like